گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک) نوشہرہ روڈ کے علاقے میں بیماری اور معاشی حالات سے تنگ آکر35 سالہ نوجوان شہباز جو چار بچوں کا باپ ہے، اس نے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ریسکیو 1122نے شہباز کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز کا 90فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے۔ شہباز کے بھائی کا کہنا ہے کہ محمد شہباز درزی کا کام کرتا ہے اور بیمار رہتا ہے۔علاج کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس نے خود کو آگ لگائی ہے۔