جاپان : (جیو ڈیسک)جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میں تین روز سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے چوبیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا۔
مواصلات کا نظام درہم برہم اورٹرین سروس معطل ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لئے فوج کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں لیکن شدید بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔