قاہر : (جیو ڈیسک) ہامریکا کی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے مصرکے صدر کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے مگر قاہرہ میں انکی آمد کیخلا ف مظاہرہ کرنیوالوں کا دعوی ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں مذہبی جماعتوں کی حکومتیں قائم کررہاہے تاکہ اسکے ایجنڈے پرعمل ہوسکے۔
امریکا کی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کاقاہرہ میں استقبال مظاہروں سے ہوا۔یہاں صدارتی محل کے باہرجمع افراد کاکہناتھاکہ امریکامشرق وسطی میں اپنے ایجنڈے کوپوراکرنے کے لیے مذہبی جماعتوں کی حکومتیں بنوارہاہے لیکن ان ممالک کے عوام اسکے ارادے پوراہونے نہیں دیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے مصرکے صدرمحمد مرسی سیملاقات کی۔یہ وہی محل ہے جہاں کبھی وہ معزول صدر حسنی مبارک سے ملاقات کیا کرتی تھیں۔اوراب اخوان المسلمون جیسی مذہبی تنظیم کے لیڈریہاں صدرہیں اور ہیلری نے ان کی بھرپورحمایت کااعلان کیا اور آئین اور پارلیمنٹ سے متعلق مسائل پرمصرکے فوجی لیڈروں سے بات چیت پرآمادگی ظاہرکی۔امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے جمہوریت کی حمایت اوردعوے اپنی جگہ مرسی کے مخالفین کے نزدیک امریکا ایک ڈکٹیٹرکی جگہ دوسرے ڈکٹیٹرکوبٹھارہاہے۔
قاہرہ میں جمع ان مظاہرین کاکہناتھاکہ محض آقابدلاگیاہے،اسرائیل سے متعلق پالیسیاں جوں کی توں ہیں اورخطے پراسرائیل تسلط کی راہ ہموارکرنیکاعمل جاری ہے۔