خیبرپختونخواہ حکومت نے لاپتہ افراد کیس سے متعلق تحقیقاتی ٹیمیں قائم کردی

Missing

Missing

خیبرپختونخواہ : (جیو ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے لاپتہ افراد کیس سے متعلق اعلی سطح تحقیقاتی ٹیمیں قائم کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پرتحقیقاتی ٹیم پشاور، سوات،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ اور لوئردیر سے لاپتہ ہونیوالے افرادسے متعلق تحقیقات کرینگی ٹیم میں پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شامل ہونگے حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ہر چوتھے روز اجلاس منعقد کرے گی جس میں لاپتہ افرادکی تحقیقات سے متعلق پیش رفت کاجائزہ لے گی۔