کراچی : (جیو ڈیسک) بنگال ٹائیگرز کی بیلجئیم سے آنے والی جوڑی بالآخر کنٹریکٹر کے حوالے کر دی گئی۔ یاد رہے کہ کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کے باعث چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود اسے کنٹریکٹر اور کے ایم سی حکام کے حوالے نہیں کیا گیا تھا۔
بنگال ٹائیگرز کی جوڑی کو بیلجئیم سے درآمد کیا گیا ہے۔ لائے گئے ٹائیگرز کی جوڑی کو کراچی کے چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔۔ ٹائیگرز کو پرائیوٹ فرم کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔
بیلجئیم سے درآمد کیے گئے ٹائیگرز کی جوڑی 48 گھنٹوں کا طویل سفر کرکے کراچی پہنچی ہے، کلئیرنس میں تاخیر کے باعث بھوک اور پیاس کی وجہ سے ایک ٹائیگر کی حالت غیر ہوگئی تھی جسے کنٹریکٹر نے پنجرے کے باہر سے ہی بوتل سے پانی پلایا ۔