اسلام آباد : (جیو ڈیسک) نیٹو سپلائی معاملے کے حل ہوجانے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے باون لاکھ ڈالر ستائیس ہزار سے زائد مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔پیر سے جمعے کے دوران مقامی طور پر آٹھ لاکھ پینتیس ہزار ڈالر کی خریداری ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب این سی سی پی ایل کے مطابق بینک اور مالیاتی اداروں نے پچپن لاکھ ڈالر سینتالیس ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے شئیرز اور ٹی بلز بیچ دیئے۔