سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے،رحمن ملک

rahman malik

rahman malik

کراچی : (جیو ڈیسک) مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل ختم کریں ، بھارت کے 5 بم دھماکوں میں وہیں کے انتہا پسند ملوث تھے ۔

پاک بھارت سوشل میڈیا فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہ گلوبل ولیج پر میڈیا کے مثبت اور منفی پہلو ہیں ،انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سائبر کرائم کا سامنا ہے، دہشت گرد آپس میں رابطوں کے لیے انٹرنیٹ استعمال کر تے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے آلودگی بھی پھیل رہی ہے ،اپنا احتساب کر کیا سے دور کیا جا سکتاہے۔ سوشل میڈیا کو اخلاقیات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ رحمان ملک نے اپیل کی کہ ،صحافی سوشل میڈیا سے مثبت چیزوں کو فروغ دیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ انتہا پسندی موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے۔ سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزموں نے پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ، پاکستان بھارت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل ختم کریں ، انھوں نے کہا کہ بھارت کے5 بم دھماکوں میں وہیں کے انتہا پسند ملوث تھے ۔