منصوبے کے تخت لاہور کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،صاحبزادہ فضل

Sahibzada Fazal

Sahibzada Fazal

لاہور : (جیو ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تخت لاہور کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے بروقت کاروائی نہ کی تو حالات سنگین ہو جائیں گے۔

صاحبزادہ فصل کریم لندن میں منعقدہ سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد وطن واپسی پرلاہور ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب کا امن تباہ کرنے کیلئے پنجابی طالبان کو ہوا دی جارہی ہے۔فضل کریم کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے سانحہ رسول پارک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی۔

محب وطن قوتوں کو پاکستان کو امریکی کالونی بنانے سے بچانے کیلئے لانگ مارچ میں حصہ لینا چاہیے۔