لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا منشور تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غربت مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی سفارشات تیار کی جائیں۔
میاں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ن لیگ کے مرکزی راہنما سرتاج عزیز کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے ،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سیاسی ،معاشی ،توانائی ،سماجی ،ثقافتی ،تعلیم ،صحت اور امن و امان سے متعلق ماہرین کے علاوہ مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان بھی موجود ہیں دیگرشرکا میں سینیٹر پرویز رشید ،چودھری جعفر اقبال اور ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں قومی ایجنڈے کے نام سے تیار تجاویز کا مسودہ غور وخوص کے لیے پیش کیا گیا۔