چین : (جیو ڈیسک) چین میں کھیلے جارہے ورلڈ انڈرٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کیوئسٹ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی شہر وکسی میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد علی نے اپنے دوسرے مقابلے میں برطانوی کیوئسٹ مچل مان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دی۔
پاکستانی ٹیم میں شامل حنین عامر بھی دوسرا میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔ حنین نے سوئیڈن کے بیلان شریف کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے فتح حاصل کی۔ اگلے مقابلے میں حنین عامر کا ٹکرا چین کے لو نِنگ سے ہوگا۔