پوپ گلوکارہ عینی کا نکاح، رخصتی ستمبر میں ہوگی

Annie Khalid

Annie Khalid

لاہور : (جیو ڈیسک)معروف پوپ سنگر عینی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔ ان کا نکاح لاہور میں کاروباری شخصیت ملک نورید اعوان سے ہوا۔ عینی کے مطابق ان کی رخصتی ماہ رمضان کے بعد ستمبر میں ہو گی۔ نکاح کی تقریب میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین شیخ کو انٹرویو میں پوپ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ارینج میرج کر رہی ہیں۔