روپے اور ڈالر کی جنگ میں ڈالر کا پلہ بھاری

dollar

dollar

پاکستان(جیو ڈیسک)پاکستانی کرنسی روپیے اور امریکی کرنسی ڈالر کی جنگ میں ڈالر کا پلہ آج بھی بھاری رہا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی طلب میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر ایک بار پھر 94 روپے 50 پیسے سے تجاوز کرگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید بیس پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 94 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلزر کا کہنا ہے کہ آئل امپورٹ بل کی ادائیگیوں اور اگلے ماہ کے آغاز میں آئی ایم ایف کو قرض واپسی کے سلسلے میں چوتھی وسط کی ادائیگی کا دبا کے باعث ڈالر کی طلب زیادہ جبکہ سپلائی کم ہے اور یہی چیز ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔ اِدھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب برقرار دیکھی جارہی ہے اور ڈالر 95 روپے 20 پیسے پر مستحکم ہے۔