اکبر بگٹی کیس : پرویز مشرف اور شوکت عزیز طلب

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

پاکستان (جیو ڈیسک)سابق صدر پرویزمشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اکبر بگٹی کیس میں سبی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طلب کرلیا۔سبی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویزمشرف،سابق وزیر اعظم شوکت عزیزسمیت وزیراعلی بلوچستان جام یوسف سابق گورنر اویس احمد غنی اور سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاکوعدالت میں طلب کرلیا۔

خصوصی عدالت نے تفتیشی حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق گورنر اویس احمد غنی،سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد شیر پا کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردئیے ، عدالت نے مقدمے کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کردی ،گزشتہ سماعت میں عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزدملزمان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔