اسلام آباد (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ عدالتی حکم عدولی پرمقدمے کے سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کو معطل کردیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور بتایا یہ معاملہ وزیراعظم کینوٹس میں لایاگیا اور ان کیاحکامات کی روشنی میں حسین اصغرکو معطل کردیاگیا ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا حسین اصغر کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر حسین اصغر کو نوکری سے برطرف کرکے نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو طلب کیا گیا تھا۔