راولپنڈی (جیو یسک)اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں،آئینی ماہر ڈاکٹر باسط کے مطابق وارنٹ جاری کرنا درست نہیں۔آئینی ماہر ڈاکٹر باسط کا کہنا تھا کہ جس معاملہ میں ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے ہیں اس معاملہ سے ان کا تعلق ہی نہیں تھا۔
ڈاکٹر باسط کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن عدالت نے نیب کے عدم اعتماد کے باوجود ملک ریاض کے خلاف مقدمہ کی سماعت جاری رکھی۔ ڈاکٹر باسط کا دعوی تھا کہ عدالتوں کو تاثر دے کر کہ اوپر سے دیکھا جارہا ہے۔ وارنٹ گرفتاری جاری کرائے جارہے ہیں۔