کوئٹہ (جیو ڈیسک)کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقے کلی غریب آباد میں خالی میدان میں دھماکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے عقب میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جاعے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا گیاہے تاہم کلی غریب آباد کے مکینوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا کہ دھماکہ خالی میدان میں ہوا جس کے بعد جگہ نشاندہی پر سیکیورٹی اداروں نے ریلوے ٹریک کو کلئیر قرار دیدیا۔