پاکستان (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام سیاست دان محب وطن ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اہمیت کے مسائل کے حل کے لیے تمام قوتوں سے جلد رابطہ کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام سیاسی قائدین محب وطن ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اہم قومی معاملات پرسیاسی قیادت سیمشاورت کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تقرری جمہوری روایات کے مطابق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں اور سب مل کر ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت نے ماضی کی تجربات سے سبق سیکھا ہے۔