رمضان میں آٹا بھی مہنگا، ذمے دار محکمے خاموش

wheat

wheat

پنجاب (جیوڈیسک) مہنگائی سے پریشان غریب عوام کو فلور ملز مالکان نے یکم رمضان کو آٹا مہنگا کرکے مہنگائی کا ایک تحفہ دے دیا۔ آٹے کی قیمتوں میں ایک روپے پچاس پیسے فی کلو کا من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک سو کلو گرام گندم کی بوری کی قیمت ایک سو روپے اضافے سے ستائس سو روپے ہو گئی ہے۔

گندم کی قیمت مین اضافے کے بعد آٹا بھی بتیس روپے فی کلو گرام کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح دس کلو آٹے کا تھیلا تین سو روپے سے بڑھا کر تین سو بیس روپے کا کردیا گیا ہے۔ فلار ملز کے مطابق گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم اور اس سے تیار مصنوعات کی بیرون ملک بر آمد ہے۔