کرم ایجنسی(جیوڈیسک)کرم ایجنسی شدت پسند کمانڈر کے مرکز میں خودکش حملہ کے نتیجہ میں 9 فراد جاں بحق جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔کرم ایجنسی کے علاقہ سپین ٹل میں مولانا نبی حنفی کے مرکز پر خود کش حملہ کے نتیجہ میں 5 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگے ہیں جبکہ 16 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو مرکز سے ٹکرا دیا جس کے باعث متعدد مکانات بھی زمین بوس ہوگئے جن کا ملبہ اٹھانے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔