بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں نسلی فسادات میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوکراجھڑ ضلع میں ہونے والے فسادات کے باعث ہزاروں افراد اپنے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے لئے شیلٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں اب تک تیس ہزار افراد پناہ لے چکے ہیں۔
پناہ گزینوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ امن کی بحالی کے لئے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔