سپریم کورٹ(جیوڈیسک)اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار ہے۔ عدالتوں کو بھی ختم کرسکتی ہے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ این آر او عملدارآمد میں ہمارا موقف یہی ہے کہ عدالت اپنے دائرے میں رہے، پارلیمنٹ کی پاس کردہ ترمیم پر عدالت سوال نہیں اٹھا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ آئین سب پربالادست ہے ۔ یہ کہنا مناسب نہیں کہ پارلیمنٹ عدلیہ کا اختیارکم نہیں کرسکتی۔ پارلیمنٹ آئین میں جو چاہے ترمیم کرسکتی ہے حتی کہ عدالتوں کو بھی ختم کر سکتی ہے۔