بیرونی حملہ ہوا تو شام کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، مقدیسی

jihad makdissi

jihad makdissi

شام (جیوڈیسک)شام کی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی بیرونی مداخلت کی صورت میں وہ کیمیائی اورحیاتیاتی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ یہ انتباہ وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدیسی نیٹی وی پر نشرکی گئی ایک نیوزکانفرنس میں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی اورحیاتیاتی ہتھیار فوج کے پاس محفوظ ہیں، جنہیں صرف کسی بیرونی جارحیت کی صورت میں استعمال کیا جائیگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے اس طرح کے کسی بھی ممکنہ اقدام کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کسی بھی چیزکے بارے میں سوچنا بھی قابل مذمت ہے۔ یہ انتباہ شام کی طرف سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کا اعتراف ہے۔ اس سے یہ بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بشاراالاسد حکومت بچانے کے لیے کس حدتک جاسکتے ہیں۔