آج ای سی سی اجلاس میں اسٹیل مل کیلئے پیکج پیش ہوگا

Hafeez Shaikh

Hafeez Shaikh

پاکستان (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز طلب کرلیا گیا۔ پاکستان اسٹیل ملز کے لئے مالی معاونت کا پیکج منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ جس کی صدارت وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کے لئے مجوزہ پانچ ارب روپے کے بیل آٹ پیکج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسٹیل مل کے چئیرمین نے گزشتہ دنوں اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اسٹیل مل کی بحالی کے بزنس پلان پر بریفنگ دی تھی۔اس کے علاوہ ای سی سی کے اجلاس میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ای سی سی واپڈا کے پن بجلی منصوبوں کی فنانسنگ کا بھی جائزہ لے گی۔