بھارت (جیوڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر پاکستان آئینگے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکریٹری سطح پرکامرس، تل بل نیویگیشن، سر کریک، جموں کشمیر، دوستانہ روابط، دہشتگردی سمیت آٹھ اہم معاملات پر مذاکرات ہوچکے ہیں۔
اب دونوں ممالک کے درمیان وزرا خارجہ سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے۔ جن میں دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے مذاکرات کے نتائج کی نظر ثانی کی جائے گی۔ ممبئی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ مذاکرات کا دوسری دورہ جاری ہے۔