امریکا(جیوڈیسک)امریکا کے صدر براک اوباما نے شام کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہھتیاروں استعمال کئے گئے تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ رینو میں غیر ملکی جنگوں میں حصہ لینے والے ریٹائرڈ فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ اگر شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی المناک غلطی کی تو عالمی برادری اور امریکا ان سے جواب طلب کرے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استمعال کا خیال ہی قابل مذمت ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے بیرونی مداخلت کی صورت میں کیمیائی ہھتیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔