اولمپک ویزا اسکینڈل:گرفتار ہونیوالی 5نادرا ملازمین ضمانت پر رہا

 

Nadra Pakistan

Nadra Pakistan

لاہورایف آئی اے حکام نے اولمپک ویزااسکینڈل کے سلسلے میں گرفتاریوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا،گرفتار ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرپاسپورٹ آفس اقبال شاہدبھی شامل ہیں،،دوسری جانب نادراآفس سے گرفتار کی گئی5خواتین ملازمین کو بعدمیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے نادراآفس باغبان پورہ پرچھاپا مار کر5خواتین سمیت6ملازمین کوحراست میں لیا،

 

اِن خواتین کو بعد میں ضمانت پر رہا کردیاگیا،اس سے پہلے ایف آئی حکام نے نادرا کے 2 ملازمین اور 4 ٹریول ایجنٹس کوبھی گرفتار کیاتھا،وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کے ڈپٹی ڈائرکٹراقبال شاہدسمیت5ملازمین کوبھی معطل کرکے گرفتارکرلیا،دوسری جانب اسکینڈل کا مرکزی کردارعابدچودھری روپوش ہوگیا،اس کا موبائل فون بھی بند ہے،اہلِ خانہ نے جیونیوزکوبتایا کہ عابد چودھری کو جان کا خطرہ ہے،عدالت نے طلب کیا تو وہ ضرور جائے گا۔ایف آئی اے حکام نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل چودھری تنویر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جواولمپک ویزا اسکینڈل میں ملوث پاسپورٹ آفس اورنادراملازمین سمیت پرائیویٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔