پاکستان(جیوڈیسک)صدرآصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایوان صدرمیں ملاقات جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگرامور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدرزرداری کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اوردونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اوراتحادی جماعتوں کے موقف پرتفصیلی غورکیا۔
دونوں رہنماؤں نیاس بات پربھی اتفاق کیا کہ جمہوریت کے فروغ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور سیاسی میدان میں اتحادیوں کے تعاون اور مشاورت سے جمہوری عمل جاری رکھا جائیگا۔