اینٹیگا (جیوڈیسک)ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے اینٹیگا میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد میزبان ویسٹ انڈیز کامورال بلند ہے اور کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کا دعوی کیا ہے۔ کرس گیل کی ڈیڑھ سال بعد واپسی اور فاسٹ بولر کیمر روچ کی فٹنس کی بحالی نے بھی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیاہے۔
کپتان راس ٹیلر اور برینڈن مک کلم کی واپسی سے آخری دو ون ڈے میں کیویز کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ٹیسٹ میچز کیلئے سابق کپتان ڈینیئل وٹوری اور کرس مارٹن کی شمولیت سے ان کی قوت میں اضافہ ہواہے۔ جنوبی افریقی نڑاد لیفٹ آرم پیس بولر نیل ویگنرکے ڈیبیو کا امکان ہے۔