امریکہ(جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ہے کہ رمضان باہمی مساوات کو فروغ دینے کی تعلیم دیتا ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے منقعد کئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے لیون پینیٹا نے کہا کہ امریکا میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہیاور تمام مذاہب کے ماننے والے اپنے مذہب پرعمل کرنے کے لئے آزاد ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلمان امریکی فوجی اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔ پینیٹا کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں ہمیں رمضان کریم سمیت خدا کی جانب سے عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئیے۔