بالی وڈ(جیوڈیسک)بالی وڈ کی حقیقی زندگی میں کزن بردارز کہلوانے والے کرینہ کپور اور رنبیر کپور اب ہدایت کارہ زویا اختر کی آئندہ فلم میں بہن بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے۔
انڈسڑی ذرایع کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی زویا اختر اور انکے بھائی فرحان اختر کے گرد گھومتی ہے۔ اس بارے میں بیبو کرینہ کپور نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کا ابتدای سکرپٹ انھیں بہت جاندار لگا ہے۔ مجھے اس وقت کا انتظار رہے گا جب اس فلم کا سکرپٹ مکمل ہوجائے گا،، کرینہ نے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔ یاد رہے حقیقی زندگی میں کرینہ اپنے کزن رنبیر سے دو سال بڑی ہیں۔