حکومت پنجاب صوبہ میں تعلیمی میدان میں بے پناہ کام کر رہی ہے :حاجی عمران ظفر

گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ ، حکومت پنجاب صوبہ میں تعلیمی میدان میں بے پناہ کام کر رہی ہے اور نوجوانوں کو اس قدر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجہ میں وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ، وہ گزشتہ روز روزنامہ نئی بات اور سپیئرئیر کالج گجرات کے زیر اہتمام ملک معراج خالد ایوارڈ 2012کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، جس میں تحصیل گجرا ت کی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو انعامات دئیے گئے ، تا کہ وہ بہتر طریقہ سے اپنا کام کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیئرئیر کالج گجرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، اس ادارہ نے اپنے قیام کے بعد محدود مدت میں مقام بنایا ہے ، حکومت پنجاب سرکاری سطح پر تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کر رہی ہے ، نوازشریف میڈیل کالج کا قیام ، سویڈیش پاکستان انسٹی ٹیوٹ میں بی ٹیک کی کلاسز کا اجراء ، گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری کالج میں نئے بلاک کی تعمیر اور دیگر سکول بنائے گئے ، ہم اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، پرنسپل میاں محمد الیاس نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ایک طبقہ خاموشی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہ طبقہ اساتذہ کا ہے ، جنہیں سپیئرئیر کالج نے خراج تحسین پیش کرنا اپنا فرض سمجھا ہے اور ملک معراج خالد ایوارڈز کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ،سپیئرئیر کالج کے 92کیمپس کام کر رہے ہیں ، اور ہر شعبہ میں طلباء کی راہنمائی کی جاتی ہے ، انہوںنے کہا کہ اگر ہم اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیں تو ترقی حاصل کر سکتے ہیں ، اس موقع پر مشتاق بھٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات ، پروفیسر ممتاز ، افتخار چیمہ ، خان عدنان خان ، ملک اظہر ، پروفیسر شیخ عابد عباس شامل تھے ، اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ سید محمد اعجاز شاہ ، عبدالمجید اقبال ، بلال احمد ، محمد رمضان ، مختار احمد ، محمد عنصر بٹ ،محمد ندیم اختر ، کوثر اقبال ، الیا س وڑائچ ، علی حسن ، منیب حسین ، مس بشیر بیگم ، رانا صفدر علی ، سبیل اشرف ، شمشاد طاہری ، محسن سلطان علی ، عثمان الحق ، شہزاد حسین ، محمد کاشف جمال و دیگر اساتذہ کو انعامات دئیے گئے اور افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔