لالہ موسیٰ میں جعلی کریمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کمپنی کی کاروائی
Posted on July 30, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)لالہ موسیٰ میں جعلی کریمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کمپنی کی کاروائی ، مقدمہ درج ، محمد اشفاق فیلڈ انسپکٹر ریکٹ ، نیکزیر ، پراکٹراینڈ گیمبل اور یونی لیور کی درخواست پر لالہ موسیٰ کے 2دوکانداروں کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
محمود اور نوید اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے کمپنی کے نمائندے نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ دوکانداروں نے انکی کمپنی کی مصنوعات کی نقل فروخت کی ہے ، جبکہ دوکانداروں کا موقف ہے کہ انہوں نے مصنوعات مقامی ہول سیلر سے خریدی تھیں جنکا بل موجود ہے۔