ایفیڈرین کیس : حنیف عباسی کے خلاف مقدمہ درج

hanif abbasi

hanif abbasi

لاہور (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا،حنیف عباسی کہتے ہیں مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا۔ جرم ثابت ہوجائے تو وہ پھانسی چڑھنے کوتیارہیں۔ ریجنل ڈائریکٹریٹ راولپنڈی اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا مقدمہ درج کیا۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنیف عباسی کی دواساز کمپنی نے ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کیا، لیکن ادویات بنائے جانے کا اس کمپنی کے پاس کو ئی ریکارڈ نہیں۔ کوٹے کا مجرمانہ طور پر استعمال کیا گیا۔

حنیف عباسی نے کہا اگرجرم ثابت ہوجائے تو وہ پھانسی چڑھنے کو تیارہیں۔ حنیف عباسی نے ہراساں کیے جانے پراینٹی نارکوٹکس فورس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ عدالت میں دو اگست کو سماعت تھی جس سے بچنے کیلئے مقدمہ بنایا گیا۔

حنیف عباسی نے الزام لگایاکہ اے این ایف نے ان کے سیاسی مخالف شیخ رشید کے کہ نے پرمقدمہ درج کیا۔ ڈکیتی اور قتل کے مقدمات ان کیخلاف پہلے بھی درج ہوئے لیکن وہ باعزت قراردیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وہ عدالت میں مقابلہ کریں گے۔