اولمپکس: پاکستان اور ارجنٹینا کا بدھ کو ہوگا آمنا سامنا

pakistan hocky

pakistan hocky

لندن (جیوڈیسک) لندن اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں بدھ کو پاکستان گروپ بی کے اپنے دوسرے میچ میں ارجنٹینا کا سامنا کرے گا۔ لندن اولمپکس میں پاکستان نے اسپین کے خلاف اپنا پہلا میچ ایک ایک گول سے برابر کھیلا تھا۔ جس سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بڑھا ہے۔

قومی ٹیم کے مینیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اسپین کے خلاف میچ برابر کھیلنے سے کھلاڑیوں میں نیا جوش پیدا ہوا ہے، جو خوش آئند ہے۔ پچھلے چند مقابلوں میں اگرچہ ارجنٹینا کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا ہے، لیکن اس بار قومی ٹیم بھی جیت کے لیے پرعزم ہے۔ توقع ہے کہ اس میچ میں شائقین کو کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔