ترینہ کیف کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری

Katrina Kaif

Katrina Kaif

بالی وڈ(جیوڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف تمام پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے درگاہ اجمیر شریف پہنچ گئیں جہاں انھوں نے اپنی منت پوری ہونے پر دھاگا کھولا۔بھارتی اخبار کے مطابق کترینہ کیف نے گزشتہ روز اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی اور اپنی منت پوری ہونے پر دھاگا کھولاجو انھوں نے گزشتہ حاضری پر باندھا تھا۔اس موقع پر ایک فوٹو گرافر نے جب انکی تصویر بنانا چاہی تو انھوں نے نرمی سے ایسا کرنے سے منع کردیا۔

اس سے قبل درگاہ کے سجادہ نشین نے اپنی فلم کی پروموشن اور کامیابی کے لیے آنے والے فنکاروں کی آمد پر ناپسندگی کا اظہار کیا تھا۔