بالی وڈ (جیوڈیسک)بالی وڈ میں اسی کے عشرے میں اپنی مسکان سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ جوہی چاولہ نے سیاست میں آنے کی نریندر مودی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔
بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی چاہتے ہیں کہ جوہی کو آیندہ دسمبر میں گجرات اسمبلی کے چناو میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑایا جائے تاہم جب اس بارے میں جوہی سے پوچھا گیا تو انھوں نے یکسر اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ انکا سیاست میں آنے اور انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جوہی نے بتایا کہ وہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی سے بہت خوش ہیں۔ جوہی صنعتکار اجے مہتا کے شادی کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارا کش ہوچکی ہیں۔