چوہدری احمد مختار اپنی سستی شہرت دکھانے کیلئے جعل سازی کر رہے ہیں: حنیف حیدری
Posted on August 2, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات( جی پی آئی)سٹی صدر پا کستان مسلم لیگ محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر چو ہد ری احمد مختا ر اپنی سستی شہرت دکھانے کے لیے جعل سازی کر رہے ہیںاور پرانے منصو بوں جن کی مر مت کی جا رہی ہے اُن کے افتتاح کیے جا رہے ہیں ۔۔حقیقی بات تو یہ ہے کہ گجرات میں سوئی گیس کا جتنا بھی کام ہو رہا ہے وہ تمام فنڈز چوہدری پر ویز الہی کے لا ئے ہو ئے ہیں۔مو صو فوزیر پانی و بجلی احمد مختا ر کا یہ بیا ن کہ وہ الیکشن مین چو ہد ری برادران کا مقابلہ کریں گے تو اس بات کو مد نظر رکھین کہ کس بنا پر وہ عوام مین جا ئیں گے اُن کے وزیر پا نی وبجلی بننے سے پہلے تو لو ڈ شیڈنگ بیس بیس گھنٹے نہیں تھی اب ان کے وزیر بننے کے بعد کی حالات کیسے ہیں بیس بیس گھنٹے بجلی کا پتہ ہی نہیںاس موقع پر کہنا بجا ہو گا کہ یہ وزیر مو صوف کی طرف سے گجرات کے عوام کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ قیضہ ما فیا اور جرائم کے خا تمہ کی بات کرتے ہیںزرا ضلع میں جرائم کی تعداد کا مطالعہ کر کے دیکھیں آپ کو معلوم ہو کہ کتنے فیصد لوگ محفوظ ہیں ۔میر ٹ کے نا م پر میرٹ کی دھجیاں بکھیر نا تو ان کا خا ندانی مشغلہ ہے ان کے بھائی احمد سعید جو کہ قبضہ ما فیا کا سر براہ ہے نے کروڑوں روپے لگا کر دھونس دھاندلی سے جعلی ڈگری ہولڈر کو ایم پی اے کامیاب کروایا ۔وزیر مو صوف نے قومی اداروں کی تباہی کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے آپ کا بطو ر وزیر دفاع پی آئی اے کی تباہی آپ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔