بھارت : (جیوڈیسک)بالی وڈ کے مشہوراداکارانوپم کھیر نے سماجی رہنما انا ہزارے سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہڑتالی کیمپ میں انا ہزارے سے ملاقات کے بعد ان کے حامیوں سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہاکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ملک کوانا ہزارے کی ضرورت ہے۔
انا ہزارے اوران کے ساتھیوں نے کرپشن کے خلاف کئی روز سے غیرمعینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ڈاکٹرز نے بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے انا سمیت کئی ہڑتالیوں کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔