روس (جیوڈیسک) روس نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے حالیہ بیان کو مسترد کردیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن شامی صدر بشارالاسد کے استعفی سے متعلق معاہدے پر راضی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایسے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ بیان روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سامنے آیا ہے جس میں شام کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔