سندھ(جیوڈیسک)سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار بارہ کو حتمی شکل دینے کیلئے پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کے ایک اور اجلاس میں مزید کچھ شقوں پر اتفاق ہوا ہے، دونوں جماعتوں کے ارکان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔
وزیراعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار سید سردار احمد ڈاکٹر صغیر احمد واسع جلیل اور کنور نوید جمیل شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیر مظہرالحق آغا سراج درانی سید مراد علی شاہ ایازسومرواور رفیق انجنیئر نے شرکت کی۔ کور کمیٹی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار بارہ کی مختلف شقوں، فقروں اور اس کے مختلف پہلوں پر غور کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار بارہ کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔