عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب روزہ میں برداشت کرنے پر مجبور ہیں، عوامی مسلم لیگ ضلع گجرات
Posted on August 3, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) عوامی مسلم لیگ ضلع گجرات کے راہنماوں مرزا ثناء اللہ ، اللہ دتہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری احمد مختار اور چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حلقہ این اے 105سے مقابلے پر الیکشن لڑنا انتہائی خوش آئند بات ہے ، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دونوں پارٹیوں میں سیاسی اتحاد صرف اقتدار کے حصول کیلئے ہے ، کیونکہ پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر آئندہ الیکشن لڑیں گے ، لیکن سمجھ نہیں آتا ہے کہ چوہدری احمد مختار آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہیں گے یا کہ وہ بھی جلد کسی نئی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرینگے ، کیونکہ ان کے سیاسی بیانات سے لگتا ہے کہ وہ ق لیگ کی قیادت سے سخت ناراض ہیں اور یہی وجہ ہے چوہدری پرویز الٰہی کے نائب وزیراعظم بننے کے بعد چوہدری احمد مختارنے گجرات کی عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے اور نہ ہی بجلی بحران سے گجرات کی عوام کو کوئی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام کرواے جا رہے ہیں ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ہمیشہ عوام اور میڈیا کو بااور کروایا ہے کہ ق لیگ اور پیپلز پارٹی اقتدار کے حصول کیلئے متحد ہیں ، جبکہ پارٹیوں کے اندر اختلافات پائے جاتے ہیں ، جو کہ چوہدری احمد مختار کے گزشتہ ایک ماہ کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے ، وزارتِ دفاع کی طرح وزارتِ پانی و بجلی بھی گجرات کی عوام کو کو ئی سہولیات فراہم کرتی ہوئی نظر نہیںآ رہی۔