روتے کردار کرتے کرتے تھک چکی ہوں، کاجول

kajol devgan

kajol devgan

ممبئی بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ رونے والے کرداروں کو کرتے کرتے تھک چکی ہیں اور ایسے کردار کرنا چاہتی ہیں جس میں مزاح ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وہ مزید آنسو بہانا نہیں چاہتیں اور اصل بات یہ ہے کہ وہ رونے دھونے سے عاجز آچکی ہیں اور چاہتی ہیں ایسے رول کریں جس میں مزاح ہو۔کاجول کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کے کردار ادا کرنے کی دلدادہ ہیں مگر یکسانیت کا شکار ہو کر اداکار اپنے فن کا پورا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ متنوع کردار ادا کر کے ہی فنکار کی صحیح پہچان ہوتی ہے اور اس کی صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔