عامر خان نے 22آبائی مکانات خرید لئے

Amir Khan

Amir Khan

ممبئی بالی وڈ اسٹار عامر خان نے اپنے خاندان کے 22 آبائی مکانات خرید لئے۔ مسٹر پرفیکٹ ہر کام پرفیکٹ کرنے کے عادی ہیں اور جب انہوں نے سنا کہ ان کے کزن اپنے آبا اجداد کے پرانے مکانات فروخت کرنا چاہتے ہیں تو ان سے رہا نہ گیا۔ اتر پردیش کے ضلع ہرڈوئی کے علاقے شاہ آباد میں عامر خان کے چاچا ناصر حسین اور ان کے کزن کی جائیدادیں ہیں جو وہ فروخت کر کے کسی دوسری جگہ آباد ہونا چاہتے تھے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ آباد کم ہی جاتے ہیں لیکن ان مکانات سے ان کی بچپن کی یادیں وابستہ ہیں اور وہ ان یادوں کو فروخت ہوتا نہیں دیکھ سکتے تھے۔عامرکا کہنا ہے کہ شاہ آباد کی زمین زراعت کیلئے بہترین ہے اور وہ مستقبل میں کھیتی باڑی کا پیشہ اختیار کریں گے۔