آئی ایس آئی چیف ظہیرالاسلام اور سی آئی اے ڈائرکٹرڈیوڈ پیٹریاس نے ملاقات کی جس میں حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور اسکے اتحادی گروپوں کیخلاف کارروائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں رہ نماں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی اور ماضی کی تلخیاں بھلا کرآیندہ کے لائحہ عمل پر مثبت گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ڈرون حملوں اور انٹیلے جنس شیئرنگ پر بھی بات چیت ہوئی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایک دوسرے پر تحفظات کابھی اظہار کیاگیا ۔ دونوں رہنماں نے دہشتگردی کیخلاف ملکر کام کرنیکے عزم کا اعادہ کیا