اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف آئین قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں عدلیہ کو مقننہ کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، پارلیمنٹ سپریم ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نیا قانون کالعدم قراردینے پر اپنے ردعمل میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی۔ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا ہی کام ہے۔ توہین عدالت قانون دوہزار بارہ کو کالعدم قرار دینا خلاف آئین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت قانون 2003 کو بحال کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں ہے۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ قانون کو ججز کے وقارمیں کمی سمجھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔7ججز 16ججوں کے مقابلے میں فیصلہ نہیں دے سکتے