جہلم میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران واپڈا ریکارڈ اورسازو سامان جلانے کے خلاف واپڈا ملازمین نے احتجاج کر تے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف گزشتہ ہفتے ہونے والے احتجاج کے دوران جہلم میں واپڈا کے9 دفاتر جلانے کے خلاف ملازمین نے احتجاجی مظاہر ہ کیا،احتجاجی ریلی واپڈا ایکسئین آفس سے شروع ہو کر ضلع کچہری پہنچ کر ختم ہوئی ،مظاہرین نے کہا کہ جلاو گھیراوکرنے والے تمام افراد کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور ان سے کروڑوں کی املاک جلانے کا حساب لیاجائے ،ملازمین نے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو واپڈا ملازمین ضلع بھر میں کام بند کر دیں گے ۔