برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے ڈرون حملے پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، امریکا کے مقابلے میں کمزور ملک ہونے کے باعث پاکستان یہ حملے نہیں روک سکتا۔
لندن میں ایک انٹرویو میں واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ہونے کے باوجود ڈرون حملے نہیں رکتے تو لوگ حکومت کا مذاق اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کے بعض عناصر پاکستان کی جمہوری حکومت کے بجائے “فرد واحد” کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ واجد شمس الحسن کا کہنا تھا پاکستان کمزور ملک ہے اور سپرپاورسے ٹکرلینے کا متحمل نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ اگر انھیں علم ہوتا تو اسامہ بن لادن کو خود ہلاک کر دیتا۔ امریکا کو چاہئے کہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے۔