پلیبیک سنگنگ (جیوڈیسک) پلیبیک سنگنگ میں منفرداندازگائیکی کا دوسرا نام اخلاق احمد جنہیں ہم سے بچھڑے تیرہ برس بیت گئے۔ انیس سوچھیالیس میں دہلی میں پیدا ہونیوالے اخلاق احمد نیانیس سوساٹھ کی دہائی میں سٹیج پر گلوکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انیس سو تہتر میں انہیں پلے بیک سنگر کے طور پر فلم پازیب میں چانس ملا۔ اس عرصے میں پاکستانی فلم انڈسٹری احمد رشدی کی آواز کے سحر میں مبتلا تھی اورکسی بھی نئے گلوکار کیلئے جگہ بنانا انتہائی مشکل تھا۔
1974میں فلم چاہت کیسپرہٹ گانے”ساون آئے، ساون جائے” نیشائقین کیدل جاں کوان کی چاہت کیساون سے بھگو ڈالا۔ بلڈ کینسر کی وجہ سے وہ صرف باسٹھ فلموں میں نوے گیت ہی گاسکے۔ موسیقار روبن گھوش کی کمپوزیشن میں ان کیگیت امر ہو چکے ہیں۔ اخلاق احمد نے فلم انڈسٹری کے لئے چند گیت ہی گائے مگر نغموں کی صورت سروں کے یہ جگنو آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دل و دماغ میں ان کی یاد روشن کئے ہوئے ہیں۔