عید کے بعد نیٹو سپلائی روکنے کی تحریک شروع کرینگے

hafiz saeed

hafiz saeed

حیدرآباد (جیوڈیسک)جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ عید کے بعد نیٹو سپلائی روکنے کے لئے مزاحمتی تحریک اور لانگ مارچ مزید قوت کے ساتھ شروع کرینگے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال ہو نے سے امریکہ کو پاکستان میں مزید مداخلت کا موقع ملے گا اور اب تک پوری قوم اسی مداخلت کا خمیا زہ بھگت رہی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ اس خطے سے جانا نہیں چاہتا لیکن اس کا یہاں رہنا بھی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کے پاکستان کو معا شی طور پر اپاہج بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور بھارت امریکہ کو ڈکٹیشن دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف مزاحمتی تہریک بھرپور قوت کے ساتھ شروع کرنگے جس کے تحت کراچی سے لانگ مارچ کا آغاذ کیا جائے گا۔