اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ چور راستے سے اقتدارمیں آنیوالوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو اور توانائی کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں اپنے حلقے کے عمائدین کے اعزاز میں افطارڈنر سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کا خوف نہیں کسی اور کو ہوگا۔ پیپلزپارٹی عوام کی حمایت سے اقتدارمیں آئی۔ حکومت نے مہنگائی اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تین ہزار تین سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا صحت مند سیاست پریقین اور اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں، معاملات خوش اسلوبی سے طے کرینگے۔